پاکستانی کوہ پیما ساجد سدپارہ نے تاریخ رقم کردی


پاکستانی کوہ پیما ساجد سدپارہ نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کر لی,

الپائن کلب کے مطابق ساجد سدپارہ ماؤنٹ ایورسٹ سر کر کے کیمپ 4 پر واپس پہنچ چکے ہیں۔ساجد اس سے پہلے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو اور براڈ پیک بھی سر کر چکے ہیں

ساجد سدپارہ نامور کوہ پیما محمد علی سدپارہ مرحوم کے فرزند ہیں ۔کوہ پیماساجدسدپارہ نے کہا ہے کہ وہ اپنی کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں،

اس سے قبل پاکستان سے تعلق رکھنے والی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے بھی  دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرلیا۔

پاکستانی کوہ پیما نیپال کے پہاڑی سلسلے میں پھنس گئے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر نائلہ کیانی کے اکاؤنٹ سے جاری ایک پوسٹ میں اس خبر کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ پوسٹ میں بتایا گیا کہ نائلہ کیانی 2023 میں ایورسٹ کی چوٹی سر کرنے والی پہلی بین الاقوامی کوہ پیما بن گئی ہیں۔

پوسٹ کے مطابق نائلہ کیانی نے 14 مئی کی صبح 8 بج کر 2 منٹ پر شرپا پاسنگ ٹمبا کے ہمراہ ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی پر قدم رکھ کر پاکستان کا جھنڈا لہرایا۔ ثمینہ بیگ کے بعد نائلہ کیانی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والی دوسری پاکستانی خاتون بن گئی ہیں۔

ماونٹ ایورسٹ پر 24 گھنٹے میں دوسری مرتبہ پاکستانی پرچم بلند

اسی کے ساتھ ساتھ نائلہ کیانی اس سیزن میں مانؤٹ ایورسٹ سَر کرنے والے پہلی غیر نیپالی کوہ پیما بھی بن گئیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل نائلہ کیانی نے 8091 میٹر اونچی اور دنیا کی دسویں بلند ترین چوٹی انا پرنا کو سر کرکے نئی تاریخ رقم کی تھی۔ نائلہ کیانی نے ایڈونچر اسپورٹس میں تاریخ رقم کرتے ہوئے دنیا کی دسویں بلند ترین چوٹی اناپرنا سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Naila Kiani (@naila._.kiani)

 


متعلقہ خبریں