پاکستانیوں نے ایک سال میں گوگل سے کتنا کمایا ؟

فوٹو: فائل


پاکستانیوں نے سرچ انجن گوگل سے ایک سال میں حیران کن کمائی کی۔

پاکستان میں گوگل کے کنٹری ڈائریکٹر فرحان قریشی نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ پاکستان میں گوگل کے ذریعے پیسے کمانے والوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں گوگل کے ذریعے ایک سال کے دوران ایک ہزار ارب روپے کا کاروبار ہوا اور صارفین نے 210 ارب روپے کی ٹرانزیکشنز کیں۔ گوگل سے سالانہ 4 لاکھ 10 ہزار روزگار کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فیس بک اور انسٹا گرام صارفین کیلئے آمدنی کا حصول آسان بنانیکا اعلان

فرحان قریشی نے کہا کہ پاکستان میں 350 کانٹینٹ کری ایٹرز ہیں جن کے سبسکرائبرز کی تعداد 10 لاکھ تک ہے اور پاکستان میں بننے والا مواد ملک سے باہر بھی دیکھا جا رہا ہے۔

انہوں ںے کہا کہ گوگل پر کام کرنے والے پاکستانیوں کی 50 فیصد ویوور شپ بیرون ملک سے ہے۔ رواں سال پاکستانی یوٹیوب اور گیمنگ کے شعبوں پر بھی چھائے رہے۔ 5 سال کے دوران گیمز اسٹوڈیو میں 100 گنا اضافہ ہوا اور 1600 گیمز اسٹوڈیو بن ہوچکے ہیں۔

کنٹری ڈائریکٹر نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں 5 ہزار 400 یوٹیوب چینل ہیں جن کی سبسکرائبرز ایک لاکھ کے قریب ہیں۔


متعلقہ خبریں