ایمرجنسی نہیں لگا رہے، آرٹیکل 245 کافی ہے، ججز کو بلائیں گے، خواجہ آصف

خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر داخلہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ایمرجنسی نہیں لگا رہے ہیں، آرٹیکل 245 کافی ہے، پارلیمان کی خصوصی کمیٹی بنا کر ججز کو بلائیں گے۔

وفاقی کابینہ اجلاس، ایمرجنسی کے نفاذ پر اتفاق نہیں ہو سکا

ہم نیوز کے پروگرام ’ پاکستان ٹو نائٹ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ پیر کو پارلیمان بڑے فیصلے کرے گی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے کہا عمران خان کو خصوصی رعایت دی گئی، انصاف کے ترازو برابر نہیں ہیں۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عدالت میں لاکھوں کیسز پڑے ہوئے ہیں، عمران خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

عدالتی حکم نامہ ملنے تک عدالت میں ہی رہوں گا، عمران خان

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا عدالتوں کے احاطے سے پہلے بھی لوگوں کو گرفتار کیا گیا، عدالت کی جانب سے دیکھ کرخوشی کا اظہار کیا گیا۔


متعلقہ خبریں