عامر ڈوگر لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کے باہر سے گرفتار

عامر ڈوگر

معروف پی ٹی آئی رہنما کو عمرہ ادائیگی پر جانے کی اجازت


پی ٹی آئی رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر کو لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کے باہر سے گرفتار کرلیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر ڈوگر گرفتاری سے بچنے کیلئے چار گھنٹے سے زیادہ وقت تک عدالت کے اندر ہی موجود رہے ۔

عدالتی حکم نامہ ملنے تک عدالت میں ہی رہوں گا، عمران خان

بعدا زاں پولیس نے انہیں ہائیکورٹ بار کے سامنے سے گرفتار کرلیا۔

دوسری جانب لاہور سے ڈاکٹر یاسمین راشد کی گرفتاری کے بعد تحریک انصاف کے مزید دو رہنماؤں کو گرفتار کر لیا گیاہے۔

مجھے پھر سے گرفتار کیا جائے گا، عمران خان

تحریک انصاف کے رہنما خسرو بختیار اور علی افضل ساہی گرفتار کر لئے گئے ہیں، دونوں رہنماؤں کو تھانہ سرور روڈ منتقل کر دیاگیاہے۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں