ایک آدھ دن میں ملک میں انٹرنیٹ سروس بحال ہو جائے گی، رانا ثنا اللہ

انٹرنیٹ

اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس ڈاؤن


وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے ملک میں بند انٹرنیٹ سروس بحال ہونے سے متعلق  اہم اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی  پروگرام  میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا ءاللہ نے ملک میں انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کے حوالے سے اعلان کیا۔

عمران خان کی پہلی رات کیسے گزری ؟ تہلکہ خیز انکشاف

رانا ثناء اللہ نے بتایا کہ ایک آدھ دن میں ملک میں انٹرنیٹ سروس بحال ہو جائے گی۔

یاد رہے کہ 9 مئی کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد حکومت نے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس محدود کردی تھی جبکہ سوشل میڈیا تک رسائی کو بھی محدود کردیا گیا تھا۔

عمران خان اور مسرت چیمہ کی مبینہ آڈیولیک

گزشتہ روز سپریم کورٹ کی جانب سے عمران خان کو رہا کیے جانے کے حکم کے بعد عوام توقع کررہے تھے کہ اب ملک میں فوری طور پر انٹرنیٹ سروس معمول پر آجائے گی لیکن ایسا نہ ہوسکا۔

ذرائع پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کی ہدایات کے بعد ہی ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بحال کی جائےگی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں