انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الٰہی کی عبوری ضمانت خارج کر دی۔
اے ٹی سی لاہور میں پی ٹی آئی کے صدر چودھری پرویز الٰہی کے گھر چھاپے کے دوران پیٹرول بم پھینکنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے سابق وزیراعلیٰ کی عبوری ضمانت خارج کردی۔
چودھری پرویز الٰہی کی رہائش گاہ کا محاصرہ
عدالت نے چودھری پرویز الٰہی کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی مسترد کردی۔
وکیل کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی میڈیکل بنیاد پر عدالت پیش نہیں ہو سکتے، عدم پیشی پر عبور ی ضمانت خارج کر دی گئی، چودھری پرویز الہٰی نے گھر پر پولیس آپریشن کے دوران درج مقدمے میں ضمانت لے کر رکھی تھی،ان کے خلاف انسدادِ دہشت گردی کی سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔