وزیر اعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس آج ہو گا

Cabinet Meeting

اسلام آباد:  وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہو گا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج شام وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہو گا۔

اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی گرفتاری کے بعد کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

دوسری جانب ترجمان اسلام آباد پولیس نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ عمران خان کی پیشی کے موقع پر سخت سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے اور صرف عدالت کی جانب سے مجاز افراد کو عدالت کے احاطے میں داخلہ کی اجازت ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی گرفتاری سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پولیس کے مطابق سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچانے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جبکہ دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سیکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھا جائے گا۔


متعلقہ خبریں