عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) پاکستان کے ساتھ آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بات چیت کی تیاری کر رہا ہے۔
عالمی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق آئی ایم ایف مشن کے سربراہ ناتھن پورٹر کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکومت کے ساتھ بجٹ 2023-24ء کے اہم اہداف اور مالیاتی خسارے پر گفتگو کی جائے گی۔
انہوں نے کہا ہے کہ مالیاتی خسارہ پاکستان کے ساتھ سٹاف لیول معاہدے کی منظوری میں حائل آخری رکاوٹوں میں سے ایک ہے۔
تنخواہوں،پینشنز میں بڑا اضافہ، بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کی تجاویز
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے ادائیگیوں میں عدم توازن کے بحران کو حل کرنا بہت اہم ہے۔ بجٹ 2023-23ء کے پلانز پر گفتگو کے بعد 1.1ارب ڈالر کی فنڈنگ جاری کرنے کے لیے سٹاف لیول معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے۔
وزارت خزانہ کی طرف سے ناتھن پورٹر کے اس بیان پر تاحال کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔