پاکستان میں موبائل فونز کی دو بڑی کمپنیوں Tecno اور Infinix نے اپنے چند فونز کی قیمتوں میں نمایاں کر دی۔
پرو پاکستانی کی رپورٹ کے مطابق دونوں کمپنیوں نے گزشتہ سال سے کئی فونز کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق دونوں کمپنیوں نے اپنے تمام ڈسٹری بیوٹرز اور ڈیلرز کو 2022 اور 2021 کے فون ماڈلز کی قیمتوں میں کمی کے بارے میں مطلع کرتے ہوئے نوٹیفکیشن شیئر کیا۔
جیسا کہ پہلے ذکر کیا گیا ہے، قیمتوں میں کمی پہلے سے ہی مؤثر ہے، لہذا یہ رعایتیں جلد ہی ہر جگہ دستیاب ہوں گی۔