خراب موسم کے باعث پی آئی اے کا طیارہ بھارتی حدود میں داخل

فائل فوٹو


لاہور کے خراب موسم کے بعد قومی ائیر لائن کا طیارہ بھارتی فضائی حدود میں داخل ہو گیا۔

ذرائع سول ایوی ایشن (سی اے اے) کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 248 سعودی عرب کے شہر دمام سے لاہور پہنچی تاہم طوفانی بارش کے باعث طیارہ لاہور ائیر پورٹ پر نہ اتر سکا۔

پائلٹ نے طیارے کا رخ ملتان کی طرف موڑا تاہم اس کے لیے اسے بھارتی کی فضائی حدود استعمال کرنا پڑی۔

ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن کے پائلٹ نے بھارتی فضائی حدود میں داخل ہوتے وقت بھارتی ایوی ایشن حکام کو آگاہ کیا اور لاہور کے خراب موسم کی تفصیلات بتائیں۔

یہ بھی پڑھیں: ادارے اپنے دائرہ اختیار میں رہیں تو ملک کیلئے بہتر ہو گا، وزیر اعظم

بھارتی ایوی ایشن کی جانب سے اجازت ملنے پر پی آئی اے کا طیارہ بھارت شہر فیروز پور تک بھارتی حدود میں داخل ہوا اور پھر ملتان ائیرپورٹ کی جانب رخ کیا۔

پی آئی اے کے طیارے نے بحفاظت ملتان ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی۔


متعلقہ خبریں