بھوکا طالبعلم قیمتی فن پارہ کھا گیا

بھوکا طالبعلم قیمتی فن پارہ کھا گیا

سیئول: جنوبی کوریا میں بھوکا طالبعلم قیمتی فن پارہ کھا گیا جو کیلے پر بنایا گیا تھا اور آرٹ کی نمائش کا حصہ تھا۔

طالبعلم کو 90 لاکھ ڈالر اسکالر شپ کی پیشکش

برطانیہ کے مؤقر جریدے دی گارڈین نے جنوبی کوریا کے ذرائع ابلاغ سے بتایا ہے کہ یہ عجیب و غریب واقعہ جنوبی کوریا میں آرٹ کی نماش کے دوران پیش آیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آرٹ کے طالبعلم نوہ ہوئن سو نے نمائش کے دوران بھوک لگنے پرایسا کیلا کھا لیا جو فن پارے کا حصہ تھا اور ٹیپ سے چپکایا گیا تھا۔

جنوبی کوریا کے آرٹسٹ موریزیو کاتیلان کے فن پارے کو کھانے والے طالبعلم نے کیلا کھانے کے بعد چھلکے کو ٹیپ سے دوبارہ دیوار پر چسپاں بھی کردیا۔

بھارت: ایک سال کے دوران 12 ہزار سے زائد طالبعلموں کی خود کشیاں

طالبعلم نوہ ہوئن سو نے فن پارہ کھانے کے بعد پوچھے جانے والے سوال پر نہایت معصومیت سے بتایا کہ وہ بہت بھوکا تھا کیونکہ اس نے صبح ناشتہ نہیں کیا تھا۔

آرٹسٹ موریزیو کاتیلان کے کیلے سے مزین فن پارے کا نام کامیڈیئن ہے جو دارالحکومت سیئول کے لیئم میوزیم آف آرٹ میں منعقدہ نمائش میں پیش کیا گیا تھا۔

میڈیا کے مطابق چند لمحوں کی اس کارروائی کو ایک شخص نے دیکھ کر اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلی۔

پہاڑہ یاد نہ ہونے پر کمسن طالبعلم کو خوفناک سزا، لوگوں کے دل دہل گئے

آرٹسٹ موریزیو کاتیلان کو اس واقعے کی اطلاع دی گئی تو انہوں نے کہا کوئی بات نہیں،  یہ پہلی بار نہیں ہوا، 2019 میں میامی میں منعقدہ نمائش میں اس فن پارے کی ایک لاکھ 20 ہزار ڈالزر میں فروخت کے بعد پرفارمنس آرٹسٹ ڈیوڈ دتونا نے فن پارے سے کیلا نکال کر کھا لیا تھا۔


متعلقہ خبریں