ایک ارب سال پرانا ہیرا فروخت کیلئے پیش


نیویارک: ایک ارب سال پرانے ہیرے “لگونا بلیو” کو فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایک ارب سال پرانے قیمتی ہیرے “لگونا بلیو” کو میٹ گالا 2023 کے ریڈ کارپٹ کے دوران سامنے لایا گیا اور اس کی فروخت کا اعلان ہوا۔

اس ہیرے کو 1970 میں دریافت کیا گیا تھا اور اب یہ پہلا موقع ہے اس غیر معمولی قیمتی ہیرے کو فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے جبکہ اس ہیرے کو 12 سے 16 مئی کے درمیان جنیوا میں سوتھبی کے لگژری ویک میں نمائش اور فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بھوک میں اندھی ہو جانی والی عجیب و غریب مکڑی

سوتھبی جواہرات کو نیلام کرنے والی کمپنی ہے جس کا ہیرے کے بارے میں کہنا ہے کہ فطرت کے آغاز کے ساتھ ایک ارب سال پہلے یہ ہیرا اپنی خام شکل میں پیدا ہوا تھا جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ نیلے رنگ میں روشن ہو گیا۔

ہیرے کا وزن 2 گرام 11.16 قیراط ہے اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ ہیرا 25 ملین ڈالر سے زیادہ قیمت میں فروخت ہو جائے گا۔ امریکن انسٹیٹیوٹ نے اسے نیلے ہیرے کے لیے اعلیٰ ترین درجہ دیا ہے، نیلے ہیرے کو ہیروں کی نایاب اور بہترین قسم مانا جاتا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں