امریکی کمیشن کا بھارت کو بلیک لسٹ کرنے کا مطالبہ


واشنگٹن: امریکی کمیشن نے حکومت سے بھارت کو بلیک لسٹ کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی کمیشن کے ایک پینل نے مذہبی آزادی کے معاملے پر حکومت سے بھارت کو بلیک لسٹ کرنے کا مطالبہ کیا۔

پینل نے سفارش کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دور میں اقلیتوں کے ساتھ رویہ بدستور خراب ہو رہا ہے اور انتہا پسندوں کو کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ کے بڑے بینکوں کا برانچز بند کرنے کا اعلان

پینل کی جانب سے کہا گیا کہ امتیازی قوانین کے مسلسل نفاذ کی وجہ سے ہجوم اور ہندو شدت پسندوں کی جانب سے دھمکی اور تشدد بڑے پیمانے پر پروان چڑھا ہے۔ پینل کی سالانہ رپورٹ میں بھارتی ریاستوں میں مسلمانوں اور عیسائیوں پر تشدد اور ان کی املاک کی تباہی کی جانب اشارہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ یہ چوتھی بار ہے کہ امریکی پینل نے بھارت کو بدترین مذہبی آزادی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔


متعلقہ خبریں