برطانیہ کے بڑے بینکوں کا برانچز بند کرنے کا اعلان


لندن: برطانیہ کے بڑے بینکوں نے آئندہ ہفتے سے اپنی کئی برانچز بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق صارفین کے ڈیجیٹل بینکنگ استعمال کرنے کی وجہ سے متعدد بینکوں نے اپنی کئی برانچز بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ہانگ کانگ اینڈ شنگھائی بینکنگ کارپوریشن (ایچ ایس بی سی) اور نیٹ ویسٹ کی 20 سے زیادہ برانچز آئندہ ہفتے بند کر دی جائیں گی۔

رپورٹس کے مطابق بینک اور بلڈنگ سوسائٹیز اس سال اپنی سینکڑوں برانچیں بند کرنے کا سوچ رہی ہیں جس کی بڑی وجہ صارفین کا ڈیجیٹل بینکنگ استعمال کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تہران، بھارت کو مقامی کرنسیوں میں دوبارہ تجارت شروع کرنے کی پیشکش

اپنی برانچز بند کرنے کا اعلان کرنے والے بینکنگ گروپس میں لارڈز بینکنگ گروپ، الائیڈ ٹی ایس بی، بینک آف اسکاٹ لینڈ، ہیلی فیکس بینک، ایچ ایس بی سی بینک اور نیٹ ویسٹ بینک شامل ہیں۔

واضح رہے کہ برطانیہ کا سب سے بڑا لارڈز بینکنگ گروپ گزشتہ سال اپنی سینکڑوں برانچز بند کر چکا ہے۔


متعلقہ خبریں