معروف افغان کرکٹر کا پشاور میں کامیاب آپریشن


افغانستان کرکٹ ٹیم کے معروف آل راونڈر نجیب زادران کا پاکستان کے ایک اسپتال میں کامیاب آپریشن کیا گیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر نجیب زادران ٹانسلز کے آپریشن کے لیے پشاور کے نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔

رپورٹ کے مطابق کامیاب آپریشن کے بعد اسپتال انتظامیہ نے کرکٹر کو پھول پیش کئے۔

افغان کرکٹر نجیب زادران ہسپتال سے ڈسچارج ہوکر بھائی کے ہمراہ وطن روانہ ہوگئے ہیں۔


متعلقہ خبریں