بابر کی شاداب کے والدین کے ساتھ تصویر لینے کی ویڈیو وائرل


قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے ساتھی کرکٹر شاداب خان کے والدین کے ساتھ تصویر کھنچوانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگی۔

گزشتہ روز راولپنڈی میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ کے بعد کپتان بابر اعظم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی۔ ویڈیو میں بابر اعظم کو نائب کپتان شاداب خان کے والدین کے ساتھ تصاویر لیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں بابر اعظم پہلے شاداب کی والدہ سے گلے ملتے ہیں جس پر وہ بابر کی پیٹھ تھپتھپاتی ہیں۔ ویڈیو میں شاداب خان کے والد کو بھی ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔

ایک اور ویڈیو میں بابر اعظم کو شاداب خان کے والدین کے ساتھ تصاویر لیتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس موقع پر شاداب خان ساتھ کھڑے مسکراتے نظر آرہے ہیں۔

صارفین کی جانب سے بابر اعظم کے اس رویے کو خوب سراہا گیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ ‘بابر کی کامیابی کا راز یہی ہے’۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ اس ویڈو میں ایسا لگ رہا ہے کہ ایک ماں اپنے سگے بیٹے کو گلے مل رہی ہے۔


متعلقہ خبریں