پاکستان کی پہلی ٹیکنالوجی یونیورسٹی ستمبر سے فعال ہو گی، آرمی چیف

آرمی چیف کی زیر صدارت یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس | urduhumnews.wpengine.com

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (نٹ) کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ہوا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی ملک میں اعلیٰ تعلیم یافتہ انجینیئرز اور مختلف شعبوں کے لیے ماہر ورک فورس تیار کر رہی ہے۔

منگل کے روز اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے آرمی چیف کاکہنا تھا کہ نوجوانوں میں اعلیٰ تکنیکی مہارت کو فروغ دینے کے لیے پہلی ٹیکنالوجی یورنیورسٹی کے قیام کا خواب پورا ہوگیا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پہلی ٹیکنالوجی یونیورسٹی کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے انتظامیہ کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔

آرمی چیف نے ہدایت کی کہ یونیورسٹی انتظامیہ کو میرٹ اور اعلٰی تعلیمی معیار برقرار رکھنا چاہیے ہمارے نوجوان اور انڈسٹری پہلی ٹیکنالوجی یونیورسٹی پروگرام سے مستفید ہوں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی 18 ستمبر سے کام شروع کرے گی۔


متعلقہ خبریں