بارشوں کا طاقتور اور طویل سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ پیشگوئی

بارش (rain)

ملک میں کل کہاں کہاں موسلا دھار بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا


محکمہ موسمیات نے کل بدھ سے بالائی خیبرپختونخوا، بلوچستان، مشرقی پنجاب، بالائی سندھ اور کشمیر میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے۔

ان علاقوں میں ہلکی بارش کا سلسلہ اتوار تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے، اس دوران مری، گلیات اور پوٹھوہار میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

بارشوں سے گندم کی فصل تباہ ، اربوں روپے کا نقصان

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کا کہنا ہے 27 یا 28 اپریل کو بارشوں کا طاقتور اور طویل سسٹم ملک پر اثر انداز ہو سکتا ہے جو 6 یا 7 مئی تک ملک پر اثر انداز رہے گا۔


متعلقہ خبریں