آپ! بلا ضرورت ٹانگیں کیوں ہلاتے ہیں؟

آپ! بلا ضرورت ٹانگیں کیوں ہلاتے ہیں؟

واشنگٹن: عام طور پر کہا جاتا ہے کہ اگر آپ بلا ضرورت اپنی ٹانگیں ہلاتے ہیں تو اس کے معنی یہ ہیں کہ آپ فکر مند ہیں، تناؤ یا پھر بوریت کا شکار ہیں۔

امیر افراد میں ذہنی صلاحیت کم آمدنی والوں کے مقابلے میں کم ہوتی ہے، نئی تحقیق

عموماً غیر ضروری طور پر لوگوں کا ٹانگ ہلانا ہم ریسٹورنٹس میں دیکھتے ہیں، صوفوں یا کرسی پہ براجمان افراد سے بھی یہ حرکت سرزد ہوتی دکھائی دیتی ہے، اس کے متعلق یہ بھی کہا جاتا ہے کہ بعض لوگ عادتاً ایسا کرتے ہیں لیکن سائنسی طور پر اس عمل کو ٹریمر کہا جاتا ہے جو سنگین بیماری ہر گز نہیں ہے لیکن ایک عارضی عمل گردانا جاتا ہے۔

امریکہ کی مؤقر ویب سائٹ ’ ہیلتھ لائن‘ کے مطابق غیر ضروری طور پر ٹانگیں ہلانے کی کئی وجوہات و علامات  ہوسکتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق میڈیکل سائنس میں دو طرح کی وجوہات کے باعث ہوسکتی ہیں جس میں پہلی وجہ ریسٹلیس لیگز سینڈروم (Restless leg syndrome) اور دوسری وجہ ٹریمر ہے۔

ذہنی دباؤ میں مبتلا افراد کے دماغ چھوٹے ہوجاتے ہیں، ریسرچ

اس سلسلے میں ماہرین کہتے ہیں کہ جب ٹانگوں کے علاوہ جسم کے دیگر حصے غیر ضروری حرکت کرنا شروع ہوجائیں تو اسے ٹریمر کہتے ہیں جب کہ ریسٹلیس لیگز سینڈروم میں انسان اپنی ٹانگوں پر مختلف اقسام کی حساسیت محسوس کرنے لگتا ہے جیسا کہ درد کا احساس، کسی چیز کے چلنے یا خارش کا احساس اور جلنے کی کیفیت قابل ذکر ہیں، یہ کیفیت عموماً رات کے وقت یا آرام کے اوقات میں زیادہ محسوس ہوتی ہے

ویب سائٹ کے مطابق کچھ لوگ کمپیوٹر استعمال کرتے ہوئے، لکھتے ہوئے، پڑھتے ہوئے یا ٹی وی دیکھنے کے دوران ٹانگیں ہلاتے ہیں۔ اس حوالے سے ایک تحقیق یہ بھی کہتی ہے کہ جسم میں حرکت پیدا کرنا، کام میں توجہ کو بہتر بناسکتی ہے۔

ٹانگوں میں غیر ضروری حرکت پیدا کرنے کی ایک اور وجہ بوریت بھی قرار دی گئی ہے، جسم میں حرکت پیدا کرنے سے تناؤ میں کمی آتی ہے۔ جب انسان ماحول سے بیزاری کا شکار ہوتا ہے تو وہ اس کیفیت کو کچھ حد تک کم کرنے کے لیے غیر ارادی طور پر جسم میں حرکت پیدا کرتا ہے۔

ماہرین کا یہ بھی استدلال ہے کہ بعض افراد اپنی ٹانگوں کو ہلانے کے بجائے ہاتھوں کی انگلیاں چٹخاتے ہیں۔

انسان پیدائشی طور پر الفاظ دیکھ سکتا ہے، نئی ریسرچ سامنے آ گئی

اس ضمن میں ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر طویل دورانیے تک ایک ہی طریقے سے بیٹھنا ہو تو بیٹھنے کے طریقے کو بدل لیں، کسی اور جگہ بیٹھ جائیں کیونکہ طویل دورانیے تک ایک ہی جگہ بیٹھنے سے بھی ٹانگوں میں غیر ارادری طور پر حرکت پیدا ہوتی ہے۔


متعلقہ خبریں