واٹس ایپ پر پابندی کا خطرہ


پیغام رسانی کی معروف ایپ واٹس ایپ پر برطانیہ میں پابندی لگائے جانے کا امکان ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں متعارف کرائے جانے والے نئے آن لائن سیفٹی بل پر عملدرآمد کرنے سے انکار کرنے پر واٹس ایپ کو پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اس بل کے تحت ٹیکنالوجی کمپنیوں پر ان کے سوشل نیٹورکنگ پلیٹ فارم پر غیر قانونی مواد ڈھونڈ کر ختم کرنے کی ذمہ داری ہوگی۔ لیکن اس کے نتیجے میں ’اینڈ-ٹو-اینڈ اِنکرپشن‘ کے فیچر کا غیر مؤثر ہونا ہوسکتا ہے۔

واٹس ایپ سے متعلق اچھی خبر

رپورٹ کے مطابق یہ ایک ایسا سیکیورٹی فیچر ہے جو اس بات کی یقین دہانی کراتا ہے کہ پیغامات صرف پیغام بھیجنے والا اور اس کو موصول کرنے والا ہی پڑھ سکتا ہے۔

واٹس ایپ، سِگنل، وائبر اور ایلیمنٹ سمیت دیگر میسجنگ سروسز نے اس بل کو ایوانِ بالا میں پیش کیے جانے سے قبل اس کے خلاف ایک کھلے خط پر دستخط کیے ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں