محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی


محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں جمعہ تک مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ میں آج بروز بدھ خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور پنجاب میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی ہے۔

اسی طرح مری، گلیات، اٹک، جہلم، چکوال، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور گجرات میں بھی بارش متوقع ہے جبکہ سیا لکوٹ، نارووال، لا ہور، حا فظ آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، منڈی بہاؤالدین اور فیصل آباد میں بھی بادل برسیں گے۔

عیدالفطر جمعہ یا ہفتہ؟ عوام عجیب کشمکش میں مبتلا

خیبر پختونخوا کی بات جائے تو چترال، دیر، سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی اور مردان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ چارسدہ، مردان، پشاور، کوہاٹ، کرک، لکی مروت اور وزیرستان میں بارش کی پیشگوئی ہے۔ ڈی آئی خان، بنوں، شا نگلہ، بونیر، کوہستان اور خیبر میں بھی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، بالا کوٹ، بونیر، خیبر اور کُرم میں ژالہ باری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ چترال، دیر، سوات، مالا کنڈ اور کوہستان میں موسلا دھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

دوسری طرف بلوچستان اور سندھ کے بیشتر شہروں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

عید الفطر جمعے کو ہونے کی صورت میں محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، راولپنڈی، مری، جہلم، چترال، دیر، پشاور، ایبٹ آباد، گلگلت بلتستان اور کشمیر میں بارش کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔


متعلقہ خبریں