اگر حکومت نے مسائل حل نہ کیے تو ہم کریں گے، گورنر سندھ


کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ اگر حکومت نے مسائل حل نہ کیے تو ہم کریں گے۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بفرزوں کا دورہ کیا اور لوگوں کے ساتھ سحری کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت سے استفسار کروں گا کہ سڑکیں کیوں نہیں بنیں ؟ تعمیر کے لیے کس کو پیسے دیئے تھے۔

انہوں نے کراچی کو آئی ٹی سٹی بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو کاروبار دیں گے اور ہر ٹاؤن میں رضا کاروں کی ٹیم جمع کر رہے ہیں جو لوگوں کے مسائل کے بارے میں آگاہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کا آئی ایم ایف کے حوالے سے بڑا اعلان

کامران ٹیسوری نے کہا کہ اگر حکومت نے مسائل حل نہ کیے تو لوگوں کے مسائل ہم حل کریں گے۔ کسی کے ساتھ بھی زیادتی ہو تو وہ گورنر ہاؤس کی گھنٹی بجائے پھر گھنٹہ ہم بجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں ایڈوائزری کمیٹی بنا رہا ہوں جس میں علما، مشائخ، ڈاکٹرز اور انجینئرز ہوں گے۔ جو بھی اس شہر اور صوبے کی بہتری کے لیے اچھا مشورہ دے گا تو اس پر کام کریں گے اور ہر 15 دن بعد کھلی کچہری ہو گی۔

گورنر سندھ نے کہا کہ کسی بھی صنعتکار کے پلاٹ کے ٹرانسفر کا مسئلہ ہو یا کوئی اور مسئلہ ہو تو وہ گورنر ہاؤس میں رابطہ کرے۔


متعلقہ خبریں