لوڈ شیڈنگ کی ذمہ دار نگراں حکومت ہے، نوازشریف

لوڈ شیڈنگ کی ذمہ دارنگراں حکومت ہے، نوازشریف | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف نے ملک بھر میں جاری بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل بندش کی ذمہ داری نگراں حکومت پر ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے جانے تک کوئی لوڈشیڈنگ نہیں تھی اب اگر بجلی پوری نہیں تو ذمہ دار نگراں حکومت ہے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سسٹم میں 10 ہزار میگا واٹ کا اضافہ کر کے آئے ہیں۔ ہماری حکومت میں کوئی لوڈشیڈنگ نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ نامزدگی فارم میں معلومات پر اعتراض نہیں لیکن اگر دوبارہ حکومت ملی تو اس کے خلاف اقدام اٹھائیں گے کہ  پارلیمنٹ کے قانون کو ایک سنگل رکنی بنچ کیسے اٹھا کر باہر پھینک دیتا ہے۔

موقع پر موجود ایک صحافی نے نواز شریف کو بتایا کہ سپریم کورٹ نے اس فیصلے کو معطل کر دیا ہے۔ جس پر سابق وزیراعظم نے جواب دیا کہ وہ بعد کی بات ہے۔

صحافی کے سوال’ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کل سوشل میڈیا کے حوالے سے بات کی ہے کیا کہیں گے‘ کے جواب میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ پوری پریس کانفرنس نہیں سنی اس لیے کچھ نہں کہہ سکتا۔ نوزشریف نے کہا کہ اپنا گھر ٹھیک ہو تو سب ٹھیک ہوتا ہے۔

’الزام ہے کہ ریحام خان کی کتاب کے پیچھے ن لیگ ہے‘ کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اور کچھ نہیں ملا تو یہ الزام لگا دیا گیا۔


متعلقہ خبریں