آئین کی بہت غلط تشریح کی جارہی ، حامد خان

Hamid Khan

سینئر قانون دان حامد خان نے کہا ہے کہ آئین کی بہت غلط تشریح کی جارہی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق لاہور میں گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئین میں کہیں نہیں لکھا کہ تمام الیکشن ایک ساتھ ہی ہونے ہیں۔

پی ٹی آئی کسی صورت نہیں چھوڑوں گا، حامد خان کا شوکاز نوٹس کا جواب

بھارت میں سال بھر صوبائی اسمبلی کے الیکشنز ہوتے ہیں ،ملک کے ہر ادارے کا بنیادی فرض ہے کہ وہ آئین پر عملدرآمدکرے۔

تمام ادارے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرنے کے پابند ہیں،بطور وکیل ہماری سب سے بڑی ذمہ داری ہے کہ آئین کا تحفظ کریں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں