سپریم کورٹ اپنی پاور برقرار رکھنے کیلئے قانون سازی کے خلاف ہے، خواجہ آصف


اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ اپنی پاور کو برقرار رکھنے کے لئے قانون سازی کے خلاف ہے۔

عمران خان کھڈے لائن لگ گئے؟ نہیں لگ سکتا، آصف زرداری

انہوں نے پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے واضح طور پر کہا پارلیمنٹ اپنی حدود میں کسی کی مداخلت برداشت نہیں کرے گی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے کہا ہم نے پہلے بھی قانون سازی کی ہے اور آج بھی کر رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں عدل کا ادارہ مضبوط ہو۔

انہوں نے کہا آرمی چیف کے پارلیمنٹ کی بالادستی کے بارے میں ریمارکس خوش آئند تھے، سپریم کورٹ میں ہمارے سے زیادہ سیاست ہورہی ہے۔

سینٹر آف گریویٹی پاکستان کے عوام ہیں، آرمی چیف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا وزرائے اعظم پر الزام لگایا جاتا تھا کہ اپنی پاور برقرار رکھنے کیلئے قانون سازی کرتے ہیں۔


متعلقہ خبریں