یو اے ای سے ایک ارب ڈالر لینے کا معاملہ، بڑی خبر آ گئی

uae

پاکستان کو اب تک متحدہ عرب امارات سے اضافی ایک ارب ڈالرز کے حوالے سے تصدیق نہیں ملی۔

جنگ کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ ہونے کی راہ میں یو اے ای کی ایک ارب ڈالر کی تصدیق نہ کرنا بڑی رکاوٹ ہے۔

تاہم وزارت خزانہ کے ایک سینئر عہدیدار نے بدھ کی رات اس نمائندے کو بتایا کہ حکومت نے اماراتی حکام کے ساتھ اعلیٰ سطح کے رابطے کیے اور اضافی ایک ارب ڈالرز کے حصول کیلئے معاملات پراسیسنگ کے مراحل میں ہیں۔ لہٰذا ابھی یہ دیکھنا باقی ہے کہ متحدہ عرب امارات پاکستان کی زبوں حال معیشت کو سہارا دینے کیلئے مطلوبہ رقم فراہم کرنے کے حوالے سے آئی ایم کو تصدیق دینے میں کتنی دیر لگائے گا۔

اس نمائندے نے ایک اور سینئر عہدیدار سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے اب تک تصدیق فراہم نہیں کی اور یہی بات اسٹاف لیول معاہدے میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے ۔

پٹرول پر سبسڈی کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ اس پر عمل نہیں ہو سکتا لہٰذا یہ بات معاہدے کی راہ میں رکاوٹ نہیں ہونی چاہئے۔


متعلقہ خبریں