مسجد اقصیٰ میں یہودیوں کے داخلے پر پابندی عائد


یروشلم: اسرائیل نے رمضان المبارک کے اختتام تک یہودیوں کے مسجد اقصیٰ کے داخلے پر پابندی عائد کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے عید الفطر تک یہودیوں اور سیاحوں کے مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی کا حکم جاری کر دیا۔

نیتن یاہو نے سیکیورٹی اہلکاروں کو عیدالفطر تک یہودیوں کے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں داخلے پر پابندی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی جاسوسی کمپنی نے کتنے ممالک کو نشانہ بنایا، رپورٹ آ گئی

واضح رہے کہ گزشتہ کئی سال سے رمضان المبارک کے اختتامی عشرے میں یہودیوں کے مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی عائد ہو رہی ہے۔

گزشتہ دنوں اسرائیلی فورسز کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور انہیں نماز کی ادائیگی سے بھی روکا گیا جبکہ کئی فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں