مفت چارجنگ پوائنٹس ، ایف بی آئی کا انتباہ


ایف بی آئی نے مسافروں اور بازار میں خریداری کرنے والوں کو خبردار کیا ہے کہ فون چارج کرنے کے عوامی پوائنٹس سے چارجنگ نہ کریں۔

امریکی تحقیقاتی ایجنسی کا کہنا ہے کہ شرپسند عناصر ان چارجنگ پوائنٹس کو ہیک کرکے شہریوں کے فون اور کمپیوٹرز میں وائرس یا ٹریکنگ سافٹ ویئر ڈال سکتے ہیں۔

ایف بی آئی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ شرپسند عناصر نے عوامی یو ایس بی پورٹس کو استعمال کرتے ہوئے آپ کی الیکٹرانک ڈیوائسز میں وائرس یا مانیٹرنگ سافٹ ویئر ڈالنے کے طریقے بنا لیے ہیں۔

عوام کو کہا گیا ہے کہ آپ اپنا چارجر اور یو ایس بی کیبل خود لے کر نکلیں اور الیکٹرک پوائنٹ استعمال کریں۔ایئرپورٹ، ہوٹل یا شاپنگ سینٹر میں مفت کے ڈیوائس چارجنگ اسٹیشنز کو استعمال نہ کیا جائے۔


متعلقہ خبریں