پیپلز پارٹی چیف جسٹس سے محاذ آرائی نہیں چاہتی، قمر زمان کائرہ

فائل فوٹو


اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی چیف جسٹس سے محاذ آرائی نہیں چاہتی۔

پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ڈیڈ لاک نہیں بلکہ ڈائیلاگ چاہتے ہیں اور پیپلز پارٹی بس اتنا چاہتی ہے کہ چیف جسٹس فل کورٹ بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی چیف جسٹس پاکستان سے محاذ آرائی نہیں چاہتی اور ججز کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کے لیے حکومت نے پیپلز پارٹی سے سرکاری سطح پر کوئی بات نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں: لیڈر خوفزدہ نہیں ہوتا، عمران خان

اس سے قبل پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شیری رحمان نے کہا تھا کہ صدر مملکت پارلیمنٹ کو قانون سازی نہ سکھائیں۔ انہوں نے بل نظر ثانی کے لیے واپس بھیج کر ثابت کر دیا کہ وہ پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر کہہ رہے ہیں کہ یہ بل پارلیمنٹ کے اختیار سے باہر ہے اور ساڑھے 3 سال صدر ہاؤس کو آرڈیننس فیکٹری کی طرح چلاتے رہے، وہ پارلیمنٹ کے اختیارات سے کیسے واقف ہو سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں