محسن نواز نے شوٹنگ کی دنیا میں ناقابل یقین سنگ میل عبور کر لیا


فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے ایف کلاس لانگ رینج شوٹر محسن نواز نے بین الاقوامی ایف کلاس شوٹنگ کی دنیا میں ایک ناقابل یقین سنگ میل عبور کرلیا۔

وہ بین الاقوامی میچوں میں 400 شاٹس مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی شوٹر بن گئے ہیں۔انہوں نے اس کارنامےکے بعد  NRA USA کی باوقار درجہ بندی حاصل کی ہے۔

دنیا کی سب سے اونچی شوٹنگ

محسن نے دو بین الاقوامی مقابلوں راکی ​​ماؤنٹین، مونٹانا ان  اور این آر اے، یو ایس نیشنلز ان میں حصہ لے کر یہ شاٹس مکمل کیے ہیں۔

انہوں نے دنیا بھر میں متعدد چیمپئن شپ بھی جیتی ہیں اور نہ صرف بین الاقوامی بلکہ قومی سطح پر بھی کئی بار اپنے ملک کا نام روشن کیا ہے۔انہوں نے اپنے ہوم گراؤنڈ پر ناقابل یقین 25 تمغے جیت رکھے ہیں۔

محسن نواز کا مقصد پاکستان میں خاص طور پر ایف کلاس لانگ رینج شوٹنگ کے شعبے میں ٹیلنٹ کو دریافت کرنا اور پروان چڑھانا ہے۔


متعلقہ خبریں