امریکہ میں نوکری کے انوکھے اشتہار نے ہنگامہ برپا کر دیا

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن

بے شمار سرکاری نوکریاں بیروزگاروں کو خوشخبری سنا دی گئی


واشنگٹن: امریکہ کی ایک کمپنی کو نوکری کا اشتہار دینا مہنگا پڑ گیا جس میں صرف فام امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ کی ایک آئی ٹی کمپنی آرتھر گرینڈ ٹیکنالوجیز نے نوکری کا اشتہار دیا۔ جس میں کہا گیا کہ صرف پیدائشی امریکی شہری (سفید فام) ہی درخواستیں دینے کے اہل ہیں جو ڈیلس، ٹیکساس سے 60 میل کے فاصلے میں رہتے ہیں۔

یہ کمپنی کمپیوٹر سافٹ ویئر اور پیکیجنگ تیار کرتی ہے۔ اس کمپنی کی جانب سے دیا گیا متنازعہ اشتہار سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا جسے لوگوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کی جانب سے کمپنی کو نسل کی بنیادی پر امیدواروں کے ساتھ امتیازی سلوک کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تو کمپنی نے معافی مانگ لی۔

کمپنی کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ مذکورہ اشتہار کمپنی میں آنے والے ایک نئے ملازم کی جانب سے شائع کیا گیا تھا۔ ہم نسل، رنگ یا مذہب کی بنیاد پر کسی قسم کے امتیازی سلوک کو برداشت نہیں کرتے اور نہ ہی اس میں ملوث ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ کمپنی کی جانب سے اشتہار شائع کرانے والے ملازم کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا۔


متعلقہ خبریں