ہم نے اتنا بھیانک منظر پہلے کبھی نہیں دیکھا،شہبازشریف

ایف بی آر

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت حکومتی اتحادی پارٹیوں کے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس ہوا۔

اجلاس سے خطاب میں وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا کہ سپریم کورٹ میں جس طرح سماعت ہوئی وہ ہم سب کے سامنے ہے،

قومی اسمبلی میں بھی حکمت کےساتھ اس پر بات ہوئی،ایک قرارداد پہلے پاس ہو چکی ہے، کل بھی ایک قرارداد پیش کی جائے گی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسی کے فیصلے کوایک سرکلرکے ذریعے ختم کیاگیا،پھرایک 6رکنی بینچ بنادیا گیا،تین رکنی بینچ نے فل کورٹ کی استدعا مسترد کو دی۔

عدالت میں چار تین کے فیصلے کو نظرانداز کیا گیا، عدالت میں سیاسی جماعتوں کے فریق بننے کی درخواست بھی مسترد کردی۔

وزیر اعظم شہبازشریف نے مزید کہا  ہم نے اتنا بھیانک منظر پہلے کبھی نہیں دیکھا،اس طرح کا کھلواڑ پہلے کبھی نہیں ہوتے دیکھا،

جو خود مقدمے سے ہٹ گئے وہ دوبارہ بیٹھ گئے،کل کے فیصلے کے مطابق 17اپریل تک پنجاب حکومت نے سیکیورٹی فراہم کرنی ہے، آئین اور قانون کے ساتھ جو مذاق ہو رہا ہے وہ عوام کے سامنے آنا چاہئے۔آج قائدین کو اس لیے بلایا کہ اجتماعی سوچ کے ساتھ ٹھوس فیصلے کریں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں