محمد حفیظ کو میریلیبون کرکٹ کلب نے اعزازی لائف ممبر مقرر کردیا

Valuable Goods Stolen From Mohammad Hafeez's Suitcase

سابق کپتان محمد حفیظ کو میریلیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) نے اعزازی لائف ممبر مقرر کردیا۔

سابق آل راؤنڈر کو ان کے شاندار کیریئر کے اعتراف میں یہ اعزاز دیا گیا ہے۔محمد حفیظ ایم سی سی لائف ممبر بننے والے 25ویں پاکستانی ہیں۔

پاکستان کے 23 سابق کرکٹرز اور دو نان پلیئنگ شخصیات ایم سی سی اعزازی لائف ممبر ہیں۔ان نان پلیئنگ شخصیات میں عارف عباسی اور احسان مانی شامل ہیں جنہیں یہ اعزازات بالترتیب 1991 اور 2003 میں ملے تھے۔

آخری مرتبہ ایم سی سی لائف ممبر بننے کا اعزاز انضمام الحق کے پاس ہے جنہیں 2019 میں یہ اعزاز دیا گیا تھا۔اعزاز ملنے کے بعد محمد حفیظ کو مبارکباد دینےوالوں کا تانتا بندھ گیا۔

محمد حفیظ  کے علاوہ بھارت کے ایم ایس دھونی،یوراج سنگھ، سریش رائنا بھی اعزاز پانے والوں میں شامل ہیں،اوئن مورگن، کیون پیٹرسن، روس ٹیلر، ڈیل اسٹین، ماریسا اگلیریا کو بھی رکنیت مل گئی۔

جھولان گوسوامی، متھالی راج، ایمی سیٹرتھ وائٹ، آنیا شربسول بھی لائف ممبر بن گئے جینی گن، راشیل ہائنز، لورا مارش اورمشرفی بن مرتضٰی نے بھی جگہ بنالی۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں