بابر اعظم آج مجھے ملنے کیلئے آئے تھے، نجم سیٹھی نے ملاقات کا احوال بتا دیا


پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ جو لوگ جعلی خدشات پھیلا رہے تھے وہ غلط ثابت ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپنی ٹوئٹ میں نجم سیٹھی نے کہا کہ بابر اعظم آج مجھے ملنے کیلئے آئے تھے، میں نے انہیں بتایا کہ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز میں پاکستان ٹیم کی قیادت کریں گے۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ اس ملاقات کے بعد پی سی بی نے نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کیلئے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ جعلی خدشات پھیلا رہے تھے وہ غلط ثابت ہوئے ہیں۔

 

علاوہ ازیں نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی20 اور ون ڈے سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا، دونوں فارمیٹ میں کپتانی کی ذمہ داری بابر اعظم کے سپرد،شاداب خان نائب کپتان ہوں گے۔

قومی ٹیم میں شاہین آفریدی، حارث روف اور فخر زمان ، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی بھی واپسی ہوئی ہے۔

نوجوان فاسٹ با لر احسان اللہ ٹی 20 اور ون ڈے اسکواڈ شامل ہیں، صائم ایوب، زمان خان کو ٹی20 اسکواڈ میں برقرار رکھا گیا ہے

ٹی 20اسکواڈ میں بابر اعظم، شاداب خان، فہیم اشرف، فخر زمان اور حارث رؤف شامل ہیں،افتخار احمد، احسان اللہ، عماد وسیم، محمد حارث، محمد نواز اور محمد رضوان بھی ٹی20 اسکواڈ کاحصہ ہیں ۔

نسیم شاہ، صائم ایوب، شاہین آفریدی، شان مسعود اور زمان خان بھی ٹی20اسکواڈ میں شامل ہونگے۔

ون ڈےا سکواڈ میں بابر اعظم، شاداب خان، عبداللہ شفیق، فخر زمان، حارث رؤف،حارث سہیل، احسان اللہ، امام الحق، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونئیر شامل ہونگے،نسیم شاہ، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور اسامہ میر ون ڈے اسکواڈ کا حصہ ہیں۔عباس آفریدی، طیب طاہر اور ابرار احمد ریزرو کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں