چار اپریل کو بھٹو کا عدالتی قتل ہوا آج پھر انصاف کا قتل کیا گیا، شہباز شریف

وزیر اعظم (prime minister)

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چار اپریل کو بھٹو کا عدالتی قتل ہوا آج پھر انصاف کا قتل کیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ذوالفقار بھٹو 1973 کے آئین کے بانیوں میں سے ہیں، ان کے عدالتی قتل کیس کی سماعت فوری ہونی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی جتنی مذمت کی جائے اتنی کم ہے، شہید ذوالفقار علی بھٹو کے حوالے سے پوری دنیا میں اچھی طرح شعور ہے۔

اس موقع پر مولانا اسعد محمود نے سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو شہید کے ایصال کیلئے دعا کرائی۔


متعلقہ خبریں