بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی سہ ماہی قسط میں یکدم بڑا اضافہ

BISP

وفاقی وزیر اور چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ مری نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مختلف اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔

اے پی پی کے مطابق وفاقی وزیر نے بینظیر کفالت کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ اداروں کو مزید مستعدی اور دیگر اقدامات زیادہ شفاف انداز میں اختیار کرنے کی ہدایت کی۔

سیکرٹری بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے وفاقی وزیر کو بینظیر کفالت کی جاری سہ ماہی تقسیم کے بارے میں بریفنگ دی جسے وفاقی حکومت نے 7000 روپے سے بڑھا کر 8500 کر دیا ۔

شازیہ مری نے کہا کہ ہمیں مستحقین کو آگاہ کرنے کی ضرورت ہے کہ حکومت پاکستان نے جنوری تا مارچ اور اپریل تا جون کی سہ ماہی کے لیے بینظیر کفالت کی رقم کو بالترتیب 7000 روپے سے بڑھا کر 8500 اور 9000 کر دیا ہے۔

انہوں نے پارٹنر بینکوں، یعنی پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں حبیب بینک اور ملک کے باقی حصوں میں بینک الفلاح پر زور دیا کہ وہ اپنے اے ٹی ایمز کے ذریعے ادائیگی کے طریقہ کار کو آسان بنائیں۔


متعلقہ خبریں