بھارت، مدھیہ پردیش، نصر اللہ گنج کا نام بھی تبدیل، بھیروندہ رکھ دیا گیا

بھارت، مدھیہ پردیش، نصر اللہ گنج کا نام بھی تبدیل، بھیروندہ رکھ دیا گیا

بھوپال: حکومت نے بھوپال کے آخری فرماں روا نواب حمید اللہ خان کے بڑے بھائی نصر اللہ خان کے نام پر قائم نصر اللہ گنج کا نام تبدیل کر کے بھیروندہ رکھ دیا ہے۔

بھارتی بنگال میں فرقہ وارانہ فسادات، جھڑپیں، گرفتاریاں، موبائل اور انٹرنیٹ بند

اس سے قبل اسلام نگر کا نام بدل کر جگدیش پور، ہوشنگ آباد کا نام بدل کر نرمدا پورم اور حبیب گنج اسٹیشن کا نام بدل کر گونڈ رانی کملا پتی کے نام سے مسوب کیا جا چکا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کی موجودہ حکمراں جماعت بی جے پی کے دور حکومت میں مسلمان حکمرانوں، بادشاہوں اور نوابوں کے نام پر قائم شہروں و تاریخی مقامات کے ناموں کو تبدیل کرنے کا سلسلہ گزشتہ کافی عرصے سے جاری ہے۔

بھارتی سازش بے نقاب، ٹویٹر نے حکومت پاکستان کا اکاؤنٹ بلاک کر دیا

وزیراعلیٰ شیو راج سنگھ نے نصر اللہ گنج کا نام تبدیل کر کے بھیروندہ رکھے جانے کا نوٹی فکیشن جاری کرنے پر وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

نصراللہ گنج کا نام بدل کر بھیروندہ کئے جانے پر بی جے پی کی جانب سے باقاعدہ تقریب منعقد کی گئی جس میں وزیراعلیٰ نے شرکت کی جب کہ کانگریس نے اس حکومتی عمل کو نفرت کی سیاست قرار دیا۔

بابر اعظم بھارت کے سپورٹس نصاب میں شامل

وزیر اعلی شیوراج سنگھ نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کیا اور نام بدلنے سے ہماری قدیم تہذیب کی واپسی ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں