کسی ادارے میں جان نہیں،عدالتی فیصلے پر عمل ورنہ گھرجانا پڑے گا، فواد چودھری

ن لیگ کے کچھ ایم پی ایز رابطے میں ہیں، سیٹ ایڈجسٹمنٹ چاہتے ہیں، فواد چودھری

تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ کسی ادارے میں جان نہیں،عدالتی فیصلے پر عمل  کرنا ہو گا ورنہ گھرجانا پڑے گا۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا  سے گفت گو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ اگلے 3ماہ میں پاکستان کے چیلنجز میں اضافہ ہوگا۔

اس وقت کسی ادارے میں جان نہیں ،الیکشن نہ کروانے سے ملک کے حالات ٹھیک نہیں ہوں گے،اسٹیک ہولڈرز کی ذمہ داری ہے کہ آئین کی عملداری کو یقینی بنائیں۔

فواد چودھری  نے کہا کہ عمران خان عوام کی نمائندگی کررہے ہیں،جو حکومت سپریم کورٹ فیصلے پر عمل نہیں کرے گی اسے گھر جانا پڑے گا اور فیصلے پر عمل نہ کرنے والوں کے ساتھ یوسف رضا گیلانی والا معاملہ ہوگا۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ میں پنجاب  اور خیبر پختونخوا میں انتخابات ملتوی  کیس  کی سماعت ہورہی ہے، آج ایک مرتبہ پھر بنچ ٹوٹ گیا ہے۔


متعلقہ خبریں