اسلام آباد: چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کی تنخواہ اور مراعات سپریم کورٹ کے جج کے برابر کر دی گئیں۔
وزارت قانون و انصاف کی منظوری کے بعد تنخواہ اور مراعات سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے وزیراعظم قائد حزب اختلاف کی اتفاق رائے کے بعد5 مارچ کو لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کو تین سال کے لئے چیئرمین نیب منتخب کیا تھا۔