ممبئی: بھارتی ٹیلی ویژن انڈسٹری کے معروف اداکار ویویان ڈیسینا نے اسلام قبول کرنے کا اعتراف کر لیا۔
معروف اداکار نے حال ہی میں اسلام قبول کرنے کا انکشاف کیا تو یہ خبر تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
ٹائمز آف انڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کی ایک چار ماہ کی بیٹی بھی ہے اور اس کا نام لیان ویوین ڈیسینا ہے۔ ساتھ ہی، ڈیسینا نے شیئر کیا کہ وہ 2019 سے اسلام کی پیروی کر رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ویوین ڈیسینا نے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنی گرل فرینڈ نوران علی سے اپنی شادی (جو ایک سال قبل ہوئی تھی) سے متعلق کھل کر بات کی جو مصر کی سابق صحافی ہیں۔
اس انٹرویو میں انہوں نے اسلام قبول کرنے کا اعتراف کیا اور کہا کہ میں عیسائی پیدا ہوا تھا اور میں اب اسلام کی پیروی کرتا ہوں۔
میں نے 2019 میں رمضان کے مقدس مہینے میں اسلام کی پیروی شروع کی۔ مجھے دن میں پانچ وقت کی نماز پڑھنے سے بہت سکون ملتا ہے۔
واضح رہے کہ ویویان ڈیسینا نے یار کی یہ ایک کہانی، مدھوبالا، شکتی اور صرف تم سمیت دیگرمعروف ڈراموں میں کام کیا۔