حارث رؤف کو ڈی ایس پی کا عہدہ مل گیا


اسلام آباد: قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کو ڈی ایس پی کا اعزازی عہدہ مل گیا۔

اسلام آباد پولیس نے حارث رؤف کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں قومی ٹیم کے مایہ نازکھلاڑی کو جذبہ خیر سگالی کا سفیر مقرر کردیا۔

اسلام آباد پولیس نے ان کے لئے ڈی ایس پی رینک کا یونیفارم تیار کروایا، انہیں آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے ڈی ایس پی رینک سے نوازا۔

اس سے قبل بلوچستان پولیس نے نسیم شاہ کو پولیس کا اعزازی ڈی ایس پی اور خیبرپختونخوا پولیس نے شاہین شاہ آفریدی کو اعزازی ڈی ایس پی بنایا تھا۔


متعلقہ خبریں