آسمان پر پانچ سیاروں کا حسین و دلکش نظارہ، آج دکھائی دے گا

آسمان پر پانچ سیاروں کا حسین و دلکش نظارہ، آج دکھائی دے گا

دبئی: کائنات کے پانچ سیاروں کا حسین و دلکش نظارہ آج دکھائی دے گا، زمین سے پانچوں سیارے ایک سیدھ میں دکھائی دیں گے، منگل کے دن 28 مارچ کو بعد از مغرب چاند کے ساتھ قوس کی شکل میں نظر آئیں گے۔

آسمان سے مچھلیوں کی بارش، لوگ حیران

یو اے ای کے مؤقر انگریزی اخبار خلیج ٹائمز کے مطابق جو سیارے چاند کے گرد قوس کی شکل بنائیں گے ان میں عطارد، مشتری، زہرہ، یورینس اور مریخ شامل ہیں۔

ماہرین کے مطابق آسمان پر تشکیل پانے والا یہ حسین نظارہ دنیا بھر کے لوگوں کو ان کی جغرافیائی پوزیشن اور سمت کے لحاظ سے دکھائی دے گا لیکن متحدہ عرب امارات کے رہائشی اس سے بھرپور لطف اندوز ہو سکیں گے۔

دبئی میں فلکیاتی گروپ کے سی ای او حسن الحریری کے مطابق یہ واقعہ زمین سے نظر آنے والے سیارے کی سیدھ کے لحاظ سے سال میں ایک یا دو مرتبہ ہو سکتا ہے، سیارے کبھی بھی سیدھ میں نہیں ہوتے لیکن جب زمین سے مشاہدہ کرنے والے اوپر آسمان کی طرف دیکھتے ہیں تو انہیں محسوس ہوتا ہے کہ سیارے سیدھ میں ہیں جب کہ سب کچھ  سورج کے گرد زمین کی گردش کی وجہ سے ہوتا ہے۔

کائنات میں لاکھوں سیارے ہیرے سے بنے ہوئے ہیں، خلائی ماہرین کا انکشاف

انہوں نے کہا گزشتہ سال یہی نظارہ صبح کے وقت وقوع پذیر ہوا تھا جب کہ اس مرتبہ شام کو دکھائی دے گا، ہمارے پاس عطارد، مشتری، زہرہ، یورینس اور مریخ ہے جب کہ چاند اضافی کشش ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا عطارد اور مشتری بہت نیچے پڑے ہوں گے اس لیے ان کا مشاہدہ کرنے کے لیے وقت کم ہوگا البتہ وینس، یورینس اور مریخ کو آسانی سے دیکھا جا سکے گا۔

مریخ کے بعد ایک اور سیارے کی کھوج کا سفر

حسن الحریری نے کہا یورینس ننگی آنکھ سے نظر نہیں آئے گا، اسے صرف دوربین کی مدد سے دیکھا جا سکے گا کیونکہ شہری روشنیاں اور چاند کی چمک اس میں رکاوٹ بنے گی۔


متعلقہ خبریں