ترین گروپ نے ملکی سیاست میں دوبارہ فعال کردار ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
سابق پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کی سر براہی میں گروپ کی اعلیٰ سطحی مشاورت اجلاس ہوا جس میں راجہ ریاض، عون چودھری اور نعمان لنگڑیال سمیت دیگر نے شرکت کی۔
اس کے علاوہ پی ٹی آئی ترین گروپ کے ارکان قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے نئے چہروں نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
جہانگیر ترین نے گروپ کے رہنماوں کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا۔
شوکت ترین کا لندن میں جہانگیر ترین سے ملاقات کا انکشاف
اس موقع پر گروپ کے کچھ ارکان نے تحریک انصاف نظریاتی کے نام سے سیاسی شناخت بنانے کی تجویز دی۔ترین گروپ نے تحریک انصاف کے مزید سابق ارکان اسمبلی اور رہنماؤں سے رابطوں کا فیصلہ کیا۔
اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ ملکی سیاست میں ترین گروپ اپنا بھر پور کردار ادا کرے گا۔ شرکا نے رائے دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی پالیسیوں نے پارٹی کو تباہی سے دوچار کردیا ہے۔