عمران خان کل صبح 7 بجے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوں گے، اسد عمر

پاور شو کرنیکا فیصلہ، دو ہفتوں کی بات ہے، معاملات ٹھیک ہو جائیں گے، عمران خان

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کل صبح 7 بجے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے لیے روانہ ہوں گے۔

عمران خان کو عدم استحکام کیلئے لانچ کیا گیا، انارکی پھیلانے کیلئے پنجاب اسمبلی توڑی گئی، مریم نواز

پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری جنرل اسد عمر نے یہ بات سابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقدہ اعلیٰ سطح کے اجلاس کے بعد بتائی ہے۔

سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا عمران خان کل اسلام آباد عدالت میں پیش ہوں گے، پی ٹی آئی چیئرمین کے ہمراہ پارٹی کی مرکزی قیادت بھی اسلام آباد پہنچے گی۔

مردم شماری، عمران خان کے گھر کو کیا نمبر ملا ؟

پی ٹی آئی کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی بابت اسد عمر نے بتایا کہ اس میں کل اسلام آباد عدالت میں پیشی کے معاملے پر مشاورت ہوئی اور عمران خان نے پارٹی قیادت سمیت لیگل ٹیم سے صلاح و مشورہ کیا۔


متعلقہ خبریں