پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما اور حکومتی اتحادی خالد مگسی نے کہا کہ اگر فیصلے نہیں ہوتے تو مارشل لا کو دعوت دے دیں، انہیں کہیں کہ ہمیں ملک ٹھنڈٖا کرکے دے دیں بعد میں ہم خود سنبھال لیں گے۔
خالد مگسی نے کہا کہ ادارے کی توہین ہو رہی ہے۔ ملک سے باہر پاکستانی ادارے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ اگر الیکش نہیں ہوتا صاف کہہ دیں کہ نہیں ہوسکتا۔ اگر الیکشن ہوسکتا ہے تو پھر کرا دیں۔ قوم کو کسی کنارے تو لگائیں۔
رہنما بلوچستان عوامی پارٹی کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک کا پوری دنیا میں مذاق بن گیا ہے۔ مشترکہ اجلاس تو بلا لیا گیا ہے اگر مضطوط فیصلے نہ کئے تو لوگ ہم پر ہنسیں گے۔