عدلیہ اور قانونی برادری کی پشست پر کھڑے ہونا ہو گا، عمران خان


اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ سب کو عدلیہ اور قانونی برادری کی پشست پر کھڑے ہونا ہو گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ الیکشن کمشین پاکستان پنجاب کے انتخابات ملتوی کر کے آئین سے کھلے عام انحراف کا مرتکب ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ہر کسی کو اس امید کے ساتھ عدلیہ اور قانونی برادری کی پشت پر کھڑے ہونا ہو گا کہ یہ دستور کا تحفظ کریں گے۔ آئین پر یہ سنگین حملہ اگر آج قبول کر لیا جاتا ہے تو پاکستان میں قانون کی حکمرانی کا خون ہو جائے گا۔

عمران خان نے کہا کہ ہم نے اپنی 2 صوبائی اسمبلیاں اس امید پر تحلیل کی تھیں کہ 90 روز میں انتخابات کروائے جائیں گے جس کا ہمارا دستور واضح حکم دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ قدم فسطائیوں کے ایک ٹولے کو آین سے انحراف اور قانون کی حکمرانی سے فرار کے ذریعے خوف و دہشت کا راج قائم کرنے کی اجازت دینے کے لیے نہیں اٹھایا تھا۔


متعلقہ خبریں