پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس یہ اختیارات نہیں کہ وہ الیکشن کی تاریخ کو آگے لے جاسکے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 8 اکتوبر کی تاریخ الیکشن کمیشن نے کہاں سے لائی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کا شیڈول تبدیل کرکے الیکشن کمیشن نے آئین کی توہین کی ہے۔چیف الیکشن کمشنر اور ممبران جنہوں نے اس پر دستخط کیے وہ آرٹیکل 6کے مرتکب ہوئے ہیں۔
فوادچودھری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کافیصلہ ناقابل قبول ہے،لیڈرشپ سے مشاورت کے بعد اس پر لائحہ عمل طے کریں گے۔عدلیہ اورعوام آئین کاتحفظ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن ملتوی کرنے کامقصد آئین پر حملہ ہے۔
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نےپنجاب اسمبلی کے 30 اپریل کو ہونے والے الیکشن ملتوی کردیئے۔
الیکشن کمیشن نے اسٹیک ہولڈرز کی بریفنگ کے بعد حکم نامہ جاری کیا ہے۔ پنجاب اسمبلی کے انتخابات اب 8 اکتوبر ہوں گے۔