راولپنڈی: آئی ایس آئی کے شہید بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی کی نمازجنازہ ادا کردی گئی ہے۔
جنوبی وزیرستان، دہشت گردی کیخلاف آپریشن، بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی شہید
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شہید بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی کی نماز جنازہ میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم میاں شہباز شریف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں ڈی جی آئی ایس آئی سمیت پاک آرمی کے ریٹائرڈ اور حاضر سروس افسران و جوانوں کے علاوہ اراکین پارلیمنٹ نے بھی شرکت کی۔
شہید بریگیڈئیر مصطفیٰ کمال برکی کی نمازجنازہ میں اعلیٰ سرکاری حکام اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی۔
ڈی آئی خان، دہشتگردوں کی چیک پوسٹ پر فائرنگ، 3 دہشتگرد ہلاک، 3 اہلکار شہید
واضح رہے کہ گزشتہ روز دہشت گردی کے خلاف جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈا میں آپریشن کی قیادت کرتے ہوئے بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی نے جام شہادت نوش کیا تھا۔