لاہور: آئی سی سی نے ٹیسٹ اور ون ڈے کی نئی پلیئرز رینکنگ جاری کردی۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی ون ڈے فارمیٹ میں حکمرانی برقرار ہے، بابر اعظم 887 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ آئی سی سی ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں سر فہرست ہیں۔
امام الحق ایک درجہ ترقی کے بعد ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں، ٹیسٹ رینکنگ میں بابراعظم کی بیٹنگ رینکنگ میں ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے۔
وہ ٹیسٹ فارمیٹ میں چوتھے سے پانچویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں، آسٹریلیا کے کرکٹر مارنس لبوشن کی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار ہے۔
نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن 4 درجہ ترقی پاکر چھٹے سے دوسرے جبکہ آسٹریلیا کے سٹیو سمیتھ ٹیسٹ رینکنگ میں دوسرے سے تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔