ماہ رمضان میں کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں اسکولوں کے اوقات تبدیل کر دئیے گئے۔
رمضان میں سندھ کے طلبہ کو 4 گھنٹے کے لئے اسکول جانا ہوگا۔ رمضان میں اسکولز ٹائمنگ صبح ساڑھے 7 سے ساڑھے 11 بجے تک ہوگی جبکہ جمعہ کے روز صبح ساڑھے 7 سے ساڑھے 10بجے تک تدریسی عمل ہوگا۔
محکمہ تعلیم سندھ نے رمضان المبارک کے دوران اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
ڈبل شفٹ میں چلنے والے اسکولز کے اوقات کار پونے 11 سے پونے 3 تک ہو گی۔
دوسری طرف محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں 22 مارچ کو رمضان کا چاند نظر آنے کا امکان ہے۔